مزید خبریں

زمبابوے میں خشک سالی کی وجہ سے 100 ہاتھی ہلاک

ہرارے (انٹرنیشنل ڈیسک) زمبابوے میں خشک سالی کی وجہ سے 100 ہاتھی ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں بوڑھے اور بیمار ہاتھی شامل ہیں، جو پانی تلاش کرنے کے لیے طویل سفر نہیں کر سکتے۔ ہوانگے نیشنل پارک میں خشک سالی کی وجہ سے 2019 ء میں 200ہاتھی ہلاک ہو گئے تھے۔زمبابوے کے سب سے بڑے نیشنل پارک میں حالیہ ہفتوں میں خشک سالی کی وجہ سے کم از کم 100 ہاتھیوں کی ہلاکت نوٹ کی گئی۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ مزید ہلاکتیں ہو سکتی ہیں کیونکہ جنوبی افریقی ملک میں گرمی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ایک اوسط سائز کے ہاتھی کو روزانہ تقریباً 200 لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ پارک کے محافظ مردہ ہاتھیوں کے دانتوں کو الگ کر کے محفوظ کر لیتے ہیں اور اس طرح یہ لاشیں شکاریوں کو اپنی طرف متوجہ نہیں کرتی ہیں۔