مزید خبریں

برطانیہ اور اٹلی کے بعد فرانس میں بھی مہاجرین کے گرد گھیرا تنگ

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ اور اٹلی کے بعد فرانس میں بھی مہاجرین کے خلاف قوانین مزید سخت کیے جانے لگے۔خبر رساں اداروں کے مطابق فرانس کے ایوان زیریں نے بل منظور کیا ہے جس کے تحت ملک میں امیگریشن کے قوانین مزید سخت کردیے جائیں گے۔ قوانین سخت کرنے کا بل 186 کے مقابلے میں 349 ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے۔ فرانس کی سینیٹ پہلے ہی قوانین سخت کرنے کا بل منظورکر چکی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی حکومت کی جانب سے برطانیہ میں آنے والوں کی تعداد کم کرنے کے لیے قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے پارلیمان میں نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے ہنر مندوں کو والدین اور بچے لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ لندن حکومت نے تارکین وطن کو پناہ کی درخواستیںمنظور نہ ہونے تک افریقی ملک روانڈا بھیجنے کا منصوبہ بھی پیش کیاتھا،تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج پر عدالت نے اسے غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔ اس کے بعد رشی سوناک کی حکومت نے روانڈا کی حکومت سے ایک اور معاہدہ کرلیا۔