مزید خبریں

بھارت : تمل ناڈو میں پھر طوفانی بارش‘10 افراد ہلاک

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تمل ناڈو میں طوفانی بارش کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2 دنوں سے ریاست کے جنوبی اضلاع میں شدید بارش ریکارڈ کی جارہی ہیجس کے سبب نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔ تمل ناڈو حکام کا کہنا ہے کہ ضلع ترونل ویلی اور دیگر اضلاع میں بارش کے دوران دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے۔توتیکورن کے علاقے کیالپٹنم میں 1186 ملی میٹر بارش ہوئی ۔