مزید خبریں

ارجنٹائن میں مہنگائی سے لوگوں کی ذہنی حالت متاثر ہونے لگی

بیونس آئرس (انٹرنیشنل ڈیسک) ارجنٹائن کو حالیہ تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شہری تناؤ میں آکر ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار ہو رہے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کی ماہرِ نفسیات بیانشوٹی نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس اب زیادہ تر مریضوں کی تعداد وہ ہے جنہیں طویل مدتی معاشی منصوبوں کو لے کر گھبراہٹ، خدشات لاحق ہیں جن کی وجہ سے ان میں نیند کے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔رواں سال ارجنٹائن میں مہنگائی کی شرح 140 فیصد کی ریکارڈ ترین سطح پر ہے جس کی وجہ سے ملک کی کرنسی کی قدر بھی تیزی سے گری ہے۔ ڈولتی ہوئی معیشت کے باعث روز مرہ کھانے پینے کی اشیا بھی شہریوں کی قوتِ خرید سے بہت دور ہوچکی ہیں۔ ارجنٹائن میں ماہرینِ نفسیات کی تعداد دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ 2015 ء کے اعداد و شمار کے مطابق ارجنٹائن میں ہر ایک لاکھ افراد میں 194 ماہرینِ نفسیات تھے جو کہ قریبی ملک ناروے اور فن لینڈ سے 3 گنا زیادہ ہے۔ ملک بھر میں معیشت کے باعث ذہنی تناؤ مختلف گھریلوں مسائل کا 49 فیصد حصہ بن چکا ہے جو کہ عمومی مسائل سے کہیں زیادہ ہے۔