مزید خبریں

نوابشاہ ، شہریوں کا تاجروں کے دھڑے کیخلاف بھر پور احتجاج

نوابشاہ (سٹی رپورٹر)نوابشاہ کے شہریوں نے تاجروں کے ایک دھڑے کے دھرنے کے خلاف میدان عمل میں نکل آئے، شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تاجروں کا قتل عام ہوا تو کوئی تاجر تنظیم دھرنے کے لیے نہیں نکلی لیکن آج چند بلیک میل اور ذخیرہ اندوزوں کے کریک ڈائون شروع ہوا تو تاجروں نے دھرنا دے دیا نوابشاہ شہر تاجروں کے مفادات کی بھینٹ چڑھ چکا ہے جو عوام کو پرداشت نہیں بلیک میلنگ نامنظور عوام اس بلیک میلنگ کے خلاف متحد ہیں ضلعی انتظامیہ کو اپنا کام کرنے دیا جائے تاجروں کے ایک دھڑے نے نوابشاہ کو مفلوج کر دیا ہے لال بلڈنگ روڈ کو شامیانے لگا کر بند کر دیا جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں مافیاز اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے لیکن کچھ دکان دار اپنی دکانوں کے آگے پھٹے اور ٹھیلوں والوں سے ماہوار بھاری رقم وصول کرتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک روانی میں خلل پڑتا ہے ٹریفک روانی کی عوامی شکایت بڑھتی جارہی ہیں جس کی وجہ سے آپریشن شروع کیا گیا ہے لیکن انتظامیہ کے ساتھ دکان دار تعاون کرنے کے بجائے غیر رجسٹرڈ شدہ تاجر تنظیموں کا سہارا لیکر شہر کا امن و امان خراب کرنا چاہتے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ادھر شہریوں نے تاجر تنظیمیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ان گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود مہنگائی مہنگائی کانعرہ لگانے والے خود عوام کے دشمن ہیں دن بدن قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن ذخیرہ اندوزی کرنے والے دکان دار ایک روپے بھی کم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ایسے میں انتظامیہ کو ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات قائم کر کے قرار واقعی سزا دینی چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نواب شاہ شہر کی مصروف ترین سڑک لال بلڈنگ روڈ بلاک کرکے ضلع انتظامیہ کو بلیک میل کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت اقدام کریں ان پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیں اور بلیک میلنگ کا راستہ ختم کریں۔