مزید خبریں

مالی سال 2024-25 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کئے جانے کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال2024-25کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی سی کا سالانہ اجلاس 28 سے 29 مئی کو ہوگا جس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے لیے فنڈز کی منظوری دی جائے گی،اس سے پہلے سالانہ اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں شیڈول تھا۔اس کے علاوہ قومی اقصادی کونسل کا اجلاس بھی تاخیر سے بلائے جانے کا امکان ہے۔ مقررہ شیڈول کے مطابق این ای سی کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے ہوگا جبکہ نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز ہے۔