مزید خبریں

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کا خیر مقدم کرتے ہیں، سید محمود غزنوی

لاہور (کامرس ڈیسک) کٹار بند روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید محمود غزنوی نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اووربلنگ پر قابو پایا جائے اور ساتھ ہی ٹیرف بھی کم کیا جائے کیونکہ اس کی وجہ سے انڈسٹری بہت پریشان ہے۔ایسوسی ایشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سید محمود غزنوی نے کہا کہ بجلی چوری کرنے والی کالی بھیڑوں کی وجہ سے ہر کوئی پریشان ہے لہذا ان کے خلاف کریک ڈائون کرنا وقت کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے انڈسٹری کی پیداواری لاگت بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے انہیں عالمی منڈی میں مسابقتی رجحان برقرار رکھنے میں بہت مشکلات درپیش ہیں۔