مزید خبریں

مہنگائی سے لڑنے کے لئے مہنگائی ہی واحد آپشن ہے

کراچی (کامرس رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے جبکہ عوام کی قوت خرید خطے کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں سب سے کم ہو گئی ہے۔ ان حالات جب عوام بلک رہے ہوں اجرتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔ اجرتیں بڑھانے سے افراط زر بڑھے گا مگر ہمارے پاس مہنگائی سے لڑنے کے لئے مہنگائی ہی واحد آپشن ہے۔ عاطف اکرام شیخ جواسلام آباد چیمبر کے صدر اورپی وی ایم اے کے چئیرمین بھی رہے ہیں نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی بینک شرح سود میں مزید اضافہ کرنے کے لئے تیار بیٹھا ہے جس سے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہی ہوگاحکومت کے اخراجات بڑھ جائیں گے اور کاروباری برادری کا اعتماد متاثر ہوگا۔ دوسری طرف حکومت تیل کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے جس سے ملک میںمہنگائی بڑھ جائے گی جبکہ عوام اور کاروبار بری طرح متاثر ہونگے۔ اس وقت پٹرول پر ساٹھ روپے اور ڈیزل پر پچاس روپے لیوی وصول کی جا رہی ہے جبکہ قیمت میں اضافہ سے یہ مزید بڑھ جائے گی۔عالمی منڈی میں بھی تیل کی قیمت بڑھ رہی ہے کیونکہ سعودی عرب اور روس نے تیل کی یومیہ پیداوار میں تیرہ لاکھ بیرل کی بتدریج کمی کا اعلان کر دیا ہے۔