مزید خبریں

ملک میں موٹرسائیکلزاورتھری ویلرز کی فروخت میں18 فیصدکمی

اسلام آباد (کامر س ڈیسک) ملک میں موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر18.56 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست میں ملک میں موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کے 161906یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18.56فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کے ایک لاکھ 98ہزار824یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ہنڈ اموٹرسائیکل کی فروخت میں 16.96فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ہنڈ ا موٹرسائیکلز کے 165090یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 137083 یونٹس تھی، سوزوکی موٹرسائیکل کی فروخت میں کمی کا تناسب 61.54فیصد ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سوزوکی کے 2ہزار679یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6ہزار967یونٹس تھی، یاماہا موٹر سائیکل کی فروخت میں کمی کا تناسب 35.02فیصد رہا۔ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں یاماہا کے 1625یونٹس کی فروخت ہوئی ۔