مزید خبریں

من پسند لوگوں کو سرکاری ٹھیکہ دینے کا سلسلہ فوری روکا جائے، میر مراد علی لہڑی

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)گورنمنٹ کنٹریکٹر مراد علی اینڈ کو کے مالک میر مراد علی لہڑی نے کہا ہے کہ ٹائون میونسپل گڈاپ میں جانوروں پر ٹیکس اور ان کی ہیلتھ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے آکشن کو بغیر کسی عذر کے منسوخ کردیا گیاہے جب کہ دادو اور ٹھٹھہ میں ریتی بجری، گریول، پتھر، مکس وغیرہ کا ٹھیکہ بھی ہمیں نہیں دیا جا رہا ، ہمارا چیف سیکرٹری سندھ ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور میئر کراچی سمیت تمام متعلقہ اداروں اور ان کے حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر اس تمام صورت حال کا نوٹس لیں اور من پسند لوگوں کو سر کاری ٹھیکہ دیے جانے کا سلسلہ فوری روکا جائے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی پر یس کلب میں ایک پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس مو قع پر اس کے ساتھ ملک صلاح الدین ، حاجی غنی اور شعیب احمد بھی موجود تھے ۔ میر مراد علی لہری نے مز ید بتایا کہ گڈاپ ٹائون میں جانوروں پر ٹیکس اور ان کی ہیلتھ کلیئرنس سرٹیفکیٹ کا آکشن 11 ستمبر 2023ء کو ہونا تھا اور اس آ کشن میں سرکاری اشتہار کے مطابق حصہ لینے کے لیے مراد علی اینڈ کو کی جانب سے 4 کروڑ 20 لاکھ روپے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ جمع کرایا تھا اور ٹینڈر فارم بھی لیا گیا تھا۔ بعد ازاں ٹائون میونسپل کمشنر کی جانب سے 10 ستمبر 2023ء کو رات گئے میرے واٹس ایپ پر بغیر کسی عذر کے اطلاع دی گئی کہ11 ستمبر 2023ء کو ہونے والا آکشن اب 2 اکتوبر 2023ء کو ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ہماری جانب سے جو بھی دفتری معاملات تھے وہ 7 ستمبر 2023ء تک مکمل کرلیے گئے تھے اور جس وقت رقم ترسیل کی گئی اس وقت تک ایسی کوئی اطلاع نہیں تھی کے طے شدہ تاریخ کو بغیر کسی وجہ کے آ گے بڑھا یا جا ر ہا ہے ۔علاوہ ازیں میر مراد علی لہری نے یہ بھی بتایا کہ جون 2022ء میں دادو اور ٹھٹھہ میں ریتی بجری گریول، پتھر کا آکشن ہوا،حالانکہ ہم نے شرائط و ضوابط کے مطابق کاغذات سالویسی ایک ارب 40 کروڑ روپے بھی جمع کرائے ہیںاور مزید جمع کرانے کے لیے تیار ہیں لیکن پھر بھی ہمیں ٹھیکہ نہیں دیا جارہا ہے جب کہ بلوچستان کی سالویسی نہیں چلے گی ، انہوں نے بتایا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ حکومت اور من پسند ٹھیکیدار آپس میں مل کر بغیر آکشن کے ٹھیکہ چلا رہے ہیں جس سے حکومت کو بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے اور یہ سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے لیکن ہمیں آکشن میں حصہ نہیں لینے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 20 فیصد زیادہ پر بھی ٹھیکہ لینے کے لیے تیار ہیں، قانون کے مطابق آکشن کیے جائیں نہ کے 2 نمبری کی جائے۔میر مراد علی لہری نے ڈائریکٹرل جنرل مائنز اینڈ منرلز سندھ کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم دیگر ٹھیکداروں کی نسبت 20 فیصد زیادہ پر ٹھیکہ لینے کے لیے تیار ہیں۔