مزید خبریں

ایس ای سی پی میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن 21فیصد بڑھ گئی

کراچی (کامر س رپورٹر) سیکورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن پاکستان کے ساتھ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اگست کے دوران 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایکسچینج کمیشن کے اعدادوشمارکے مطابق اگست میں کمیشن کے پاس 2847 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جس کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 200629 ہوگئی ہے،گزشتہ ماہ رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں میں سے 99.7 فیصدکمپنیاں آن لائن رجسٹرڈ ہوئیں۔ان کمپنیوں کی مجموعی کیپٹلائزیشن کاحجم 3.5 ارب روپے ہے۔ایس ای سی پی کے رجسٹریشن کے نظام کو ایف بی آر اور دیگر محکموں کے ساتھ مربوط کرنے کے نتیجہ میں این ٹی این کیلئے 2776 کمپنیوں نے ایف بی آر ، 83 نے ای اوبی آئی ، 46 نے پی ای ایس ایس آئی اور49 نے ایکسائز اینڈٹیکسشن کے ساتھ رجسٹریشن کی۔