مزید خبریں

یورپی یونین سے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اضافہ

کراچی (کامرس رپورٹر) یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے اگست کے دوران 290 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 279 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، جولائی کے مقابلہ میں اگست میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پردوفیصدکی ہوئی ہے، جولائی میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 284 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جواگست میں بڑھ کر290 ملین ڈالرہوگیا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 574 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔