مزید خبریں

عرب ہیلتھ مڈل ایسٹ میں شرکت کیلئے15 ستمبر تک درخواستیں طلب

کراچی (کامرس رپورٹر) دبئی میں منعقد ہونے والی 3 روزہ بین الاقوامی نمائش’’عرب ہیلتھ مڈل ایسٹ ،دبئی ، یو اے ای‘‘ میں شرکت کیلئے15ستمبر تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق دبئی میں عالمی نمائش 29جنوری سے یکم فروری تک منعقد ہو گی جس میں کلینیکل اور میڈیکل پروڈکٹس ، کمیونٹی ہیلتھ سروسز ، کنسلٹنسی ، ہاسپٹل اینڈ لیبارٹری آلات ، میڈیسن اینڈ ٹیکٹایل ، آلات جراحی ، ڈینٹل ، فارماسوٹیکل اور نیوٹراسیوٹیکل سے وابستہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے اورافراد شرکت کر سکیں گے۔