مزید خبریں

کالج ایجوکیشن میں ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کا کردار اہمیت کا حامل ہے،پروفیسر شاداب حسین

کراچی(رپورٹ: پرویز شیخ)”کالج ایجوکیشن میں ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے اس لیئے ان اساتذہ کے مسائل کو حل کرانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے”۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر شاداب حسین نے ملاقات کے لیئے آئے ہوئے چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج لاڑکانہ و میڈیا مینجر پاکستان فیڈریشن بیس بال پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں کیا۔انکا کہنا تھا کہ کالج گیمز کا تسلسل سے کامیاب انعقاد سندھ کے کالجز کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انکا کہنا ہے کہ وہ بذات خود دوسرے سندھ کالج گیمز میں حیدرآباد ریجن کی ٹیم کا حصہ تھے اور انکے گورمنٹ ڈگری کالج اینڈ پوسٹ گریجویٹ سینٹر لطیف آباد نے نہ صرف اہم ایونٹس کی میزبانی کی بلکہ وہ مجموعی طور پر چیمپیئن بھی رہے۔اس دوران انہوں نے کالج کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن اور آرگنائزنگ کمیٹی کی شاندار کاکردگی کو متاثرکن پایا تھا۔ اس موقع پر پرویز احمد شیخ نے ہردلعزیز ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر شاداب حسین کو عہدے پر تعیناتی پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔