مزید خبریں

حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا‘ صدر NLF

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمان سواتی نے پشاور کا ایک روزہ دورہ کیا۔ المرکز اسلامی جی ٹی روڈ پشاور میں نیشنل لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صوبائی عاملہ کے اجلاس میں شرکت کی اور ذمہ داران کے ساتھ ملاقات کی۔ اجلاس میں قیم جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبدالواسع نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں نیشنل لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر طلا محمد اور جنرل سیکرٹری فلک تاج کے علاوہ صوبائی عاملہ کے ارکان شریک ہوئے۔شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ ملک میں غربت، افلاس، بے روزگاری اور امن او امان کی خراب صورت حال پاکستان کی تاریخ میں بد ترین مثال ہے۔ نااہل حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر کھڑا کر دیا ہے۔ اس صورت حال میں مزدوروں کا واحد سہارا نیشنل لیبر فیڈریشن ہے۔ ذمہ داری بنتی ہے کہ مزدور حقوق کے حصول میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔ رسمی اور غیر رسمی مزدوروں کو ان کے جائز حقوق دلوائیں۔ این ایل ایف کے پلیٹ فارم سے ملک میں اسلامی انقلاب کا ہر اول دستہ تیار کریں۔ ہم ساڑھے سات کروڑ مزدوروں کے لیے فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوے قیم جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبدالواسع نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے رستے میں بہت مشکلیں آئیں گی جس کا ہم نے جوانمردی سے مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پی کے ، NLF کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ نیشنل لیبر فیڈریشن اپنے لیے وسائل کے حصول کے سلسلے میں ایک خود کار نظام مرتب کرے۔