مزید خبریں

کندھکوٹ:ڈپٹی کمشنر کشمور کا شہر کا دورہ، اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی اور اسسٹنٹ کمشنر رضا علی سومرو نے کشمور میں صحت و صفائی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے کشمور سٹی پارک، آر ایچ سی ،کشمور مارکیٹ اور شہر کا دورہ کیا۔ بعد ازاں آر ایچ سی میںڈاکٹروں کی عدم موجودگی پر ایم ایس کو رپورٹ جاری کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت عام لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔شہر کا دورہ کرتے ہوئے دکانداروں اور تاجروں کو ہدایت کی کہ ضلع کشمور میں آٹے کی قیمت 98 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وہ اشیاء خورونوش حکومت کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کریں، ذخیرہ اندوز اور منافع خوروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے کشمور سٹی پارک، ڈسکون کمپیوٹر سینٹر اور جوڈیشل لاک اپ کا بھی دورہ کیا۔