مزید خبریں

نیشنل لیبر فیڈریشن خیبرپختونخوا کا اجلاس

نیشنل لیبر فیڈریشن خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس چکدرہ دیر پائین میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی صدر نیشنل لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا طلا محمد، صوبائی نائب صدر رحمت اللہ، ضلع پشاور کے صدر صاحب شاہ مجبور، ضلع دیر کے صدر محمد نگین اور صوبائی جنرل سیکرٹری نیشنل لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا فلک تاج نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کا شرف رحمت اللہ نے حاصل کیا۔ اجلاس کا ایجنڈا جنرل سیکرٹری فلک تاج نے پڑھ کر سنایا۔ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی رپورٹ صوبائی نائب صدر رحمت اللہ نے پیش کی۔ پیسکو میں یونین سازی کے حوالے سے رپورٹ پیسکو کے کو آرڈینیٹر اور این، ایل، ایف ضلع پشاور کے صدر صاحب شاہ نے پیش کی۔ انہوں کہا کہ صوبے میں غیر رسمی مزدوروں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کا مقصد ان غیر رسمی مزدوروں کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے۔ یونین سازی کا حق دلانا این، ایل، ایف کا بنیادی مقصد ہے۔ ان کی تربیت کر کے ملک کا ایک کار آمد شہری بنانا اور پاکستان میں اسلامی تحریک کا کارکن بنانا این، ایل، ایف خیبر پختونخوا کامقصد ہے۔