مزید خبریں

تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے کوشاں ہیں، الطاف ابڑو

لاڑکانہ(رپورٹ: پرویز شیخ) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لاڑکانہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں نمایاں مقام رکھتا ہے اس ضمن میں کالج کے پرنسپل پروفیسر الطاف حسین ابڑو اور حال ہی میں اس کالج سے بحیثیت سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ترقی پر کر کامرس کالج لاڑکانہ میں تعیناتی پانے والے شفقت حیسن مکانی مبارکباد کے مستحق ہیں”۔ان خیالات کا اظہار کالج کے چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ نے پرنسپل پروفیسر الطاف حسین ابڑو سے ملاقات میں کیا۔انکا کہنا ہے کہ حسب سابق کالج ہذا کے کھلاڑی اور ٹیمیں تعلیمی بورڈ اور یونیورسٹی و دیگر ایونٹس میں حصہ لیں گی۔اس سلسلے میں کالج کے3 کھلاڑیوں نے سوات میں شیڈول پاکستان انٹربورڈ بوائز ہاکی چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیئے تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زیراہتمام شکارپور میں منعقدہ ٹرائلز میں شرکت کی ہے۔