مزید خبریں

نیشنل لیبر فیڈریشن غیر رسمی شعبہ کے ملازمین کا تحفظ کرے گا ،طلا محمد

نیشنل لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری فلک تاج نے کہا ہے کہ نیشنل لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس بمقام چکدرہ دیر پائن میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی صدر نیشنل لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا طلا محمد، صوبائی نائب صدر رحمت اللہ ، ضلع پشاور کے صدر شاہ مجبور، ضلع دیر کے صدر محمد نگین اور صوبائی جنرل سیکرٹری نیشنل لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا فلک تاج نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز رحمت اللہ نے کیا۔ اجلاس کا ایجنڈا جنرل سیکرٹری فلک تاج نے پڑھ کر سنایا۔ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی رپورٹ صوبائی نائب صدر رحمت اللہ نے پیش کی۔ پیسکو میں یونین سازی کے حوالے سے رپورٹ پیسکو کے کو آرڈینیٹر اور نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع پشاور کے صدر شاہ نے پیش کی۔ کے پی میں بلدیاتی اداروں کے اندر نیشنل لیبر فیڈریشن کے کام اور یونین سازی کے حوالے سے تفصیل سے صوبائی صدر طلا محمد نے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کا اجلاس چکدرہ میں منعقد کرنے کا مقصد آپ لوگوں سے ملاقات کرنا تھا۔ طلا محمد نے کہا کہ صوبے میں غیر رسمی مزدوروں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کا مقصد ان غیر رسمی مزدوروں کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہے۔ ان کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کرنا، ان کو یونین سازی کا حق دلانا نیشنل لیبر فیڈریشن کا بنیادی مقصد ہے۔ ان کی تربیت کر کے ملک کا ایک کار آمد شہری بنانا اور پاکستان میں اسلامی تحریک کا کارکن بنانا ہمارا مقصد ہے۔ طلا محمد نے این ایل ا یف خیبر پختونخوا کے ذمہ داران کے لیے لیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں ہمارے سامنے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔