مزید خبریں

پاکستان اور سعودی عرب کا انسداد منشیات کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق

لسبیلہ (آن لائن) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان انسدادِ منشیات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ آنے والے چند ماہ انسدادِ منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔سعودی عرب سفیر کی پاکستان کو منشیات کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی پاکستان محدود وسائل اور افراد قوت کی کمی کے باوجود منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھرپور آپریشن کر رہا ہے وفاقی وزیر اور سعودی سفیر کے مابین دونوں ممالک کے درمیان ایک مشترکہ انسدادِ منشیات کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق اس موقع پر وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے سعودی عرب کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام ایک چیلنج ہے جس میں پاکستان کو بطور راہ داری استعمال کیا جاتا ہے سعودی عرب حکومت کے تعاون سے تعلیمی اداروں میں منشیات کے نقصانات کے بارے میں آگاہی مہم شروع کریں گے۔ وفاقی وزیر منشیات نے سعودی عرب کے سفیر کو انسدادِ منشیات کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا منشیات کی اسمگلنگ اور فنانسنگ کو روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے ۔