مزید خبریں

غزہ پالیسی پر امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان احتجاجاً مستعفی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ کی عربی زبان کی ترجمان ہالہ ہاریت نے غزہ پر صدر جوبائیڈن کی پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 18 سالہ سروس سے استعفا دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ امریکا کی غزہ پالیسی پر اپنے 18 سالہ فارن سروس کے کیرئر سے استعفا دے رہی ہوں۔ غزہ مسئلے کا حل اسلحہ سے نہیں بلکہ بات چیت سے نکالیں۔ امریکی وزارت خارجہ کی عربی
زبان کی ترجمان ہالہ ہاریت نے مزید لکھا کہ ہمیں امن اور اتحاد کی کوششوں کو مضبوظ بنانا چاہیے۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ امریکا کی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر درج معلومات کے مطابق خاتون ترجمان ہالا سفارت کاری اور باہمی افہام وتفہیم کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے کی پ±رجوش حامی رہی ہیں۔