مزید خبریں

پنجاب پولیس ان ڈسپلن فورس بن چکی ہے ، عمرایوب

اسلام آباد (آن لائن) مرکزی رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہاہے کہ پنجاب پولیس ان ڈسپلن فورس بن چکی ہے۔ ہمارے کارکنوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ اپنے قائد اور خاتون اول کی گرفتاری کے لیے ملک گیر تحریک کا آغاز کر دیا ہے ،کوئی ہمیں روک سکتا ہے تو روک کے دکھائے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا آئی جی کرپٹ ترین آدمی ہے، آئی جی پنجاب نے اپنی آخرت خراب کی ہے، پنجاب پولیس فورس
نہیں رہی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان اور محسن نقوی کی وجہ سے پولیس فورس ڈسپلن فورس سے ان ڈسپلن فورس بنی ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ بہاولنگر واقعے کو دیکھیں وہاں بغیر وارنٹ گھر میں گئے، ہمارے گھروں میں پنجاب اور باقی صوبوں کی پولیس فورسز گلدستے لیکر آتی تھی۔ بہاو لنگر واقعے پر جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، پولیس گردی کا خاتمہ کیا جائے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں بھی پرامن ریلیاں نکلیں گی، کسی قسم کی دفعہ 144کی ضرورت نہیں ہے، پنجاب میں کل رات سے ہمارے ورکرز کے گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔