مزید خبریں

بھارتی حکومت مسلمانوں کے گھر بلڈوز کررہی ہے، ثروت اعجاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت گستاخانہ بیان پر معافی مانگنے کی بجائے مسلمانوں کے گھر بلڈوز کررہی ہے،ہندوتوا جنونیت نے انتہا پسندی، دہشت گردی اور مظالم کی تمام حدیں پار کردیں،ہندوتوا کا علاج صرف جہاد ہے عالم اسلام بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کرے، مسلمانوں پر جھوٹے مقدمے درج کرکے انہیں ہراساں اور گرفتارکرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے تحت تحفظ ناموس رسالت وعشق رسولؐ ریلی کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امت مسلمہ بیدار ہے، پوری دنیا میں بھارت میں ہونے والی گستاخی کے خلاف احتجاج ہورہے ہیں،مسلم حکمرانوں کو خواب غفلت سے نکل کر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہوگا، بھارتی حکومت،فوج اور میڈیا ملعونہ کی سپورٹ کرکے مذاہب میں ٹکراؤ کرانا چاہتے ہیں،مذاہب میں ٹکراؤ کا سلسلہ شروع ہوا تو دنیا کا امن تباہ ہوجائے گا ،بھارت اس آگ میں خود جل جائے گا، اقوام متحدہ اور او آئی سی ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے قوانین بنائیں،نبی کریم ؐ کی توہین کرنے والوں کے خلاف عالمی قوانین بنانے ہوںگے تاکہ اسلاموفوبیا کی روک تھام ہوسکے، امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کے عوام انڈین مصنوعات، ڈراموں وفلموں کا مکمل بائیکاٹ کردیں۔