مزید خبریں

مختلف علاقوں میں چوری کی وار داتوں میں اضافہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں چوری کی وار داتوں میں اضافہ، ہوسڑی تھانے کی حدود علی اصغر آباد کالونی میںنامعلوم چور لنڈے کے گودام سے 1 الیکٹرانک کاٹنا پانی کاڈرم اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ تھانہ کینٹ کی حدود سے فیاض حسین نامی شخص کی کرولا کار چوری کرلی گئی ۔راہوکی پولیس کی کارروائی ،معذور لڑکی کے قتل میں ملوث دوسرا ملزم گرفتار،2024-02-10 کو تھانہ راہوکی کی حدود میں معذور لڑکی خزری پٹھان کے قتل کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ کرائم نمبر 02/2024 زیر دفعہ 302,201,34 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کےلیے کارروائیاں کی گئیں،راہوکی پولیس نے گزشتہ دنوں قتل کی اس واردات میں پیشرفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم نورالدی جمالی کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اس واردات کو سرانجام دینے کا اعتراف کیا البتہ ملزم کا ساتھی گرفتاری سے بچنے کےلیے فرار ہوگیا راہوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی اس واردات میں مطلوب دوسرے ملزم محمد حسن بھٹی کو بھی گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزم نے اپنے ساتھی نورالدین جمالی کے اس قتل کی واردات کو سرانجام دینے کا اعتراف کیا ،راہوکی پولیس کی جانب سے اس مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔