مزید خبریں

پی ٹی آئی کے 12 رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (نمائندہ جسارت+مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شفقت محمود، حماد اظہر اور یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ پولیس نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے جس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی۔عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر زبیر خان نیازی، میاں محمود الرشید، شفقت محمود، یاسمین راشد، حماد اظہر، اعجاز چوہدری،میاں اسلم اقبال، مراد راس، یاسر گیلانی، امتیاز محمود شیخ، ندیم عباس اور عندلیب عباس کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ازاں پی ٹی آئی رہنمائوں نے عبوری ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا ، سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل برہان معظم ملک نے عدالت میں دلائل دیے، بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتیں 17جون تک منظور کرلیں۔