مزید خبریں

بجٹ منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب

اسلام آباد(آن لائن )وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا،اجلاس میں وفاقی بجٹ کی منظوری دی جائے گی ، فنانس بل 2022-23 منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح گیارہ بجے طلب کرلیا وفاقی کابینہ کل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرزمیں اضافے کی بھی منظوری دے گی ۔ کابینہ نئے ٹیکسز کے حوالے سے بھی فیصلے کرنے کے ساتھ بجٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی بھی منظوری دے گی ۔