مزید خبریں

حرم فورم کراچی کے تعاون سے تربیتی نشست کا انعقاد

کراچی (پ ر) قرآن انسٹیٹیوٹ کیمپس 2 میں حرم فورم کراچی کے تعاون سے وفاقی وزارت مذہبی امور کی مقرر کردہ حج ماسٹر ٹرینرز کی زیر نگرانی ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔جس میں قرآن انسٹیٹیوٹ کی پرنسپل اور حج ماسٹر ٹرینر فریدہ گلزار نے ’’عمرہ قدم بقدم‘‘ کے موضوع پر عمرہ کرنے کا طریقہ بذریعہ ملٹی میڈیا پریزنٹیشن سے سکھایا۔اس سلسلے کی دوسری تربیتی نشست جلد منعقد کی جائے گی۔