مزید خبریں

نجی شعبے کو ایل این جی درآمد کی اجازت دی جائے،حنیف گوہر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سینئر رہنما اور ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرزآف پاکستان( آباد) کے سابق چیئرمین محمد حنیف گوہر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں جاری بجلی وگیس بحران کے خاتمے کے لیے نجی شعبے کو ایل این جی درآمد کی اجازت دی جائے۔حنیف گوہرنے کہا کہ اس وقت پٹرول کی فی لیٹر قیمت تاریخ کی بلند ترین سطع 210 روپے تک پہنچ چکی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان میں مہنگائی کاطوفان برپا ہے۔اس پر ستم یہ کہ پٹرول کی قیمتوں میں مزید 40 سے 50 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ عوام کی پہلے ہی چیخیں نکل گئی ہیں۔آباد کے سابق چیئرمین کاکہنا تھا کہ اگر حکومت نجی شعبے کوایل این جی درآمدکرنے کی اجازت دے تو اس کے نتیجے میں نہ صرف ملک کے ایندھن کے درآمدی بل میں 2 سے 3 ارب ڈالر کی بچت ہوگی بلکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی 50 فیصد کمی ہو جائے گی۔انھوں نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر کوایل این جی درآمدکرنے کی اجازت دی جائے 300 ملین کیوبک فٹ ایل این جی یومیہ درآمدکرنے سے حکومت کوفیول امپورٹ بل کی مد میں سالانہ 12 ارب ڈالر سے زائد کی بچت ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی درآمدسے سی این جی کی قیمت میں بھی 18 فیصد سے زائد کی کمی ہوسکتی ہے۔