مزید خبریں

او پن مارکیٹ: ڈالر کی قیمت خرید 197روپے ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا ،اور انٹر بینک میں ڈالر199روپے سے گھٹ کر198روپے پر آگیا،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں70پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 198.72روپے سے کم ہو کر 198.40روپے اور قیمت فروخت 199.20 روپے سے کم ہو کر 198.50روپے پر آگئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 197.50روپے سے کم ہو کر197روپے اور قیمت فروخت 198.50 روپے سے کم ہو کر198روپے پر آ گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں2روپے کی کمی واقع ہوئی۔