مزید خبریں

انڈر 19 سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ لسبیلہ نے جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کھیلا گیا انڈر 19 سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ لسبیلہ نے جیت لیا۔ چمپئن سائیڈ نے لورا لائی کو 2 وکٹوں اور قلعہ عبداللہ چمن کو 96 رنز سے شکست دی۔ کپتان ارباز خان نے قلعہ عبداللہ چمن کے خلاف میچ میں 4 جبکہ بختیار خان نے لورالائی کے خلاف میچ میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بیٹنگ میں قلعہ عبداللہ چمن کے محمد صدیق 401 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ بوللنگ میں لسبیلہ کے محسن علی نے 18 وکٹیں حاصل کیں۔ اْدھر وہاڑی نے سہ فریقی راؤنڈ میں رحیم یار خان اور ساہیوال کو شکست دے کرسدرن پنجاب انڈر 19 سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ وہاڑی کے کپتان محمد عاقب اصغر نے رحیم یار خان کے خلاف میچ میں 3 وکٹیں حاصل کرکیاپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ساہیوال نے رحیم یار خان کو شکست دے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ساہیوال کے حمزہ نادر نے بیٹنگ چارٹ میں ٹاپ کرتے ہوئے 243 رنز بنائے۔ وہاڑی کے محیر سعید نے 19 وکٹیں حاصل کرکے بولنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس سے قبل راولپنڈی، خیبر، فیصل آباد اور کراچی زون 2 نیاپنی متعلقہ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں منعقدہ انڈر 19 سٹی کرکٹ ٹورنامنٹس جیت لیے تھے۔