مزید خبریں

بدین،صحافیوں کا پولیس گردی کیخلاف احتجاج جاری

بدین(نمائندہ جسارت) بدین کے صحافیوں کا پولیس گردی کے خلاف احتجاج جاری بدین پریس کلب سے ایوان صحافت تک احتجاجی ریلی اور مظاہرہ. آج بدین میں بھریور احتجاج کا اعلان. پی ایف یو جے اور ایچ یو جے کی جانب سے آئی جی ڈی آئی جی ایس پی بدین کے آفس کے سامنے پولیس گردی کے خلاف دھرنوں کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ کی بدین آمد کے موقع پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا اعلان کیا گیا۔بدین میں صحافیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی زیادتیوں ناانصافیوں اور پولیس گردی کے خلاف حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی اپیل پر بدین ضلع بھر کے صحافیوں نے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ایچ یو جے کے نائب صدر الیاس ملک بدین یونٹ کے صدر شوکت میمن جنرل سیکرٹری ہارون گوپانگ بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں ایوان صحافت کے صدر حاجی خالد محمود گمھن جنرل سیکرٹری شفیع محمد جونیجو سینئر صحافی ملک طارق اعوان مرتضی میمن عبدالشکور میمن سردار بھٹی رازق دنو کھوسو اعجاز زئی نور حسن سولنگی عطا چانڈیو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ کے اپنے ضلع میں پولیس گردی انتہا کو پہنچ گئی ہے پولیس عام شہریوں سمیت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ظلم جبر ناانصافیوں کا نشانہ بنا رہی ہے ۔صحافیوں نے کہا بدین پریس کلب کے سینئر صحافی دودو پھنور پر ایک بدنام منشیات فروش بھتا خور موسیٰ میمن کے حلمہ زدگوب کرنے موبائل چھینے اور دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف ایف آئی ار کے اندراج کے باوجود ملزم کی عدم گرفتاری کے علاوہ گولارچی کے نوجوان صحافی یاسین آرائین پر گولارچی تھانہ میں وحشانہ تشدد ایس ایچ او اصغر ہالیپوٹو کی جانب سے حراساں کرنے دھمکیاں دینے کے علاوہ جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج اور گرفتاری گولارچی کے صحافی یوسف جانی کے خلاف کارروائیوں کی گئی ہیں۔احتجاجی ریلی اور پولیس کے خلاف مظاہرے کے موقع پر صحافیوں نے پولیس گردی ظلم زیادتی صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔اس موقع پر ایچ یو جے اور بدین کے صحافیوں کی جانب سے کراچی حیدرآباد میں مظاہروں ایس پی بدین کے آفس کے سامنے دھرنے کے علاوہ اعلان کیا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی بدین آمد کے موقع پر صحافی سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرانے کا اعلان بھی کیا گیا۔ پولیس گردی کے خلاف مظاہرے میں سارنگ جونیجو الطاف شاد خالد عزیز عباسی ناصر انجم علی محمد شاہانی محمد علی بلیدی میر دوست محمد چانڈیو مبارک واہررو شکیل میمن اسحاق شیخ عرفان بخاری سرور جمالی نصرت جعفری اشرف میمن شفیع میمن اختر شاہ لالہ ندیم مقصود چانڈیو اعجاز منگل ساگر چانڈیو لطیف زرگر سمیت ضلع بھر کے صحافیوں نے بہت بڑی تعداد میں مظاہرے میں شرکت کی۔