مزید خبریں

ٹنڈوالٰہیار،شہریوں نے مہنگا پھل خریدنے کا بائیکاٹ کردیا

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ٹنڈوالٰہیار کے شہر یو ں نے ماہ رمضان میں پھلوں کا مہنگا ہونے کی وجہ سے بائیکاٹ مہم شروع کردی ہے۔مہنگے پھل نہیں خریدیں گے، ٹنڈوالہیار کے شہر یوں نے سوشل میڈ یا پر مہنگے پھل فروٹ خریدنے کے سلسلے میں پھل فر وٹ خر ید نے والوں نے بائیکاٹ کردیا۔منافع خوروں کی عقل ٹھکانے لگانے کاشہریوں نے حل ڈھونڈ لیا شہر یو ں نے بتایا کہ سر کاری جاری ہو نے والی لسٹ بھی مہنگے داموں فر وخت کر نے والے ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے تیا ر کی جا رہی ہے ،شہریوں کی دہائی،مختلف بازاروں میں خریدارپھلوں کا دام پوچھ کرآگے بڑھ جاتے ہیں۔یکم رمضان کو178روپے فی درجن بکنے والاکیلا 213کاہوگیا 105 روپے کلو والا خربوزہ 150سے200میں فروخت ہونے لگا۔ 143والاچیکو200سے250روپے فی کلومیں فروخت ہونے لگا 183 روپے والا سیب 250 سے300روپے فی کلومیں فروخت ہونے لگا ۔ اس سلسلے میں شہر یوں میں شعور بیدار کر نے کے لیے سوشل میڈ یا پر مہنگے پھل فروٹ کے خلاف مہم شرو ع کر دی ہے۔