مزید خبریں

الخدمت ، ضلع شمالی کے زیراہتمام گلشن معمار میں بچت بازار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بڑھتی ہوئی ہوش ربا مہنگائی کے مارے مظلوم عوام کی سہو لت کے لیے الخدمت جماعت اسلامی کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بچت بازار لگائے گئے ہیں۔ الخدمت جماعت اسلامی ضلع شمالی کے زیر اہتمام گلشن معمار میں بھی بچت بازار لگایا گیا ہے۔ جس کا افتتاح ناظم علاقہ گلشن معمار ابوالخیر ملک نے کیا۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے بچت بازار کے انعقادکا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس کمر توڑ مہنگائی میں عوام کے لیے بچت بازار لگاکر جماعت اسلامی نے ہماری سفید پوشی کا بھرم رکھ لیا ہے۔ اس موقع پر ناظم علاقہ جماعت اسلامی گلشن معمار پبلک ایڈ کمیٹی کے ابوالضیاء پرویز، ناظم حلقہ گلشن معمار عاطف اللہ والا اور فخر شبیر بھی موجود تھے۔