مزید خبریں

کراچی کو مجرموں کا نہیں روشنیوں کا شہر بنائینگے، کامران ٹیسوری

کراچی(آن لائن)گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کو مجرموں کا نہیں روشنیوں کا شہر بنائیں گے، شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ، ٹوٹے دل کی طرح سڑکیں بھی ٹوٹ چکیں، ہمیں سنبھالنا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے برنس گارڈن میں موسمی پھولوں کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی اور اس کا انفرا
اسٹرکچر سو سال پیچھے چلا گیا ہے، لیکن ہمیں ہمت نہیں ہارنی ہے اس شہر کے لیے جہاں جانا پڑا جائیں گے اور مجرموں کا شہر بنانے کے بجائے روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں اب کسی مافیا کو قدم نہیں جمانے دیں گے، اور ان کے خلاف ڈٹ کر لڑیں گے، انہوں نے کہا کہ آج ایک اور تاریخی پارک کو بحال کردیا ہے، برنس گارڈن 1927 میں تعمیر کیا گیا تھا اب ہم تاریخی چیزوں کے ساتھ ساتھ نئے پارک بھی تعمیر کررہے ہیں۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کر اچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن، میونسپل کمشنر سید شجاعت حسین، ڈائریکٹر جنرل پارکس جنید اللہ خان، کے ایم سی کے محکمہ جاتی سربراہان کے علاوہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔