مزید خبریں

پاک افغان بارڈر،رہائشیوں کیلیے خصوصی گیٹ پاسز جاری کرنے کا فیصلہ

میران شاہ (صباح نیوز)شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر کے دونوں اطراف رہنے والے منقسم اقوام کے لیے خصوصی گیٹ پاسز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک کا کہنا تھا کہ یہ پیشکش افغانستان میں خوست، پکتیا اور پکتیکا میں رہنے والے پاکستانی شناختی کارڈ ہولڈرز کیلئے ہوگی۔