مزید خبریں

سنی تحریک کی ’’فلسطین زندہ باد، اسرائیل مردہ باد‘‘ ریلی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سنی تحریک کے سربراہ علامہ محمد شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر سنی تحریک حیدرآباد کی جانب سے پھلیلی تانگہ اسٹینڈ سے’’ فلسطین زندہ باد ،اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی گئی جو مختلف رستوں سے گزرتی ہوئی حیدرچوک پہنچی، جہاں ریلی کے شرکاء نے اسرائیلی پرچم پائوں تلے روندکر اسرائیلی سے اپنی نفرت کا اظہار کیا ،مظاہرین ہاتھوں میں پیلے کارڈ اور فلسطینی پرچم اُٹھا رکھے تھے اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا خالد حسن عطاری، ڈویژنل صدر عابد قادری، ضلع حیدرآباد کے صدر سید ساجد علی کاظمی، علامہ عبدلرحمن عطاری، مفتی محمد ماجد عطاری،علامہ فرحان جلالی اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین لہو لہو ہے، 30 ہزار سے زائد فلسطینی مرد، خواتین اور بچے بیت المقدس کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں، قربانیوں کی ناقابل بیان داستانیں رقم ہورہی ہیں۔ رہنمائوں نے کہا کہ عوام اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے ساتھ بے حس حکمرانوں کا بھی بائیکاٹ کریں جن کی بے حسی کی وجہ سے اسرائیل مظلوم فلسطینیوں اور بھارت کشمیر کشمیریوں کی نسلی کشی کررہا ہے۔