مزید خبریں

روہڑی مین کینال میں وارہ بندی کا شیڈول جاری

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) روہڑی مین کینال کے نکورڈسٹری، کمبلیمامائنر، ملداسی مائنر، کمبداروں مائنر، نیو شیخانی مائنر، دھندو مائنر اور مٹیاری مائنرمیں پانی کی فراہمی 23 اپریل سے یکم مئی تک جاری رہے گی۔ اسی طرح شہدادپور سب ڈویژن کی سرہاری مائنر، اوڈیانو ڈسٹری میں 26 اپریل سے 4 مئی تک جبکہ ہالا ایریگیشن سب ڈویژن کی فتح پور ڈسٹری اور سعیدآ بادڈسٹری میں 26 اپریل تک، ٹنڈو آدم ون سب ڈویژن کی شہداد پور ڈسٹری،قبویگان مائنر،ببرا مائنر،بہادر مائنر،سونہری مائنر،واٹرکورسز آف جام برانچ آر ڈی زیرو سے 35 تک میں 20 اپریل سے 28 اپریل تک پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔ ٹنڈو آدم ٹو سب ڈویژن کی سٹیاری مائنر،گجرومائنر،راج پری مائنر،کیھی مائنر،واٹر کورسز آف ٹنڈوآدم برانچ آر ڈی زیرو سے 30، واٹر کورسز آف ایم ہوتی ڈسٹری آر ڈی زیرو سے 30 میں 20 اپریل سے 6 مئی تک پانی کی فراہمی جاری رہے گی جبکہ ہربری مائنر،پئی مائنر، نوری ڈسٹری،واٹر کورسزآف ایم ہوتی ڈسٹری آر ڈی 30 سے 60 تک، تھانو مائنر،دسوری مائنر،واٹرکورسز آف ایم ہوتی ڈسٹری آر ڈی زیرو سے 30 تک میں 28 اپریل سے 6 مئی تک پانی کی فراہمی جاری رہے گی -مسوسب ڈویژن کی جام ڈسٹری،ہوسڑی ڈسٹری اورپنو مائنر میں 23 اپریل سے یکم مئی 2024 تک پانی کی فراہمی جاری رہے گی ۔