مزید خبریں

میرپورخاص: ایزی لوڈ کی دکان پر ڈکیتی

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) سیٹلائٹ ٹائون پولیس اسٹیشن کی حدود بھانسنگھ آباد میں ایزی لوڈ کی دکان پر 2 مسلح افراد کی ڈکیتی، دکاندار محمد اشرف راجپوت سے اسلحہ کے زور پر 4 لاکھ اور اور ایزی لوڈ والے 5 موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو پہچان کر گرفتار کیا جائے گا۔ واقعے کی اطلاع کے فوراً بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔