مزید خبریں

سرفراز بگٹی کےخلاف انتخابی عذرداری میں فریق بننے کی درخواست منظور

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی دس ڈیرہ بگٹی میں مبینہ دھاندلی کے خلاف
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گہرام بگٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس روزی خان بڑیچ نے انتخابی عذرداری کی سماعت کی۔ میرسرفرازبگٹی کی جانب سے جمیل آغاایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ٹربیونل نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے خلاف دائر درخواست میں فریق بننے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت انتیس اپریل تک ملتوی کردی۔ واضح رہے گزشتہ سماعت پرعدم حاضری پرانتخابی عذرداری میں میرسرفرازبگٹی کوایکس پارٹی قراردیدیاگیاتھا۔ادھر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 34 پر جے یو آئی کے امیدوار کی کامیابی کے خلاف الیکشن کمیشن میں انتخابی عذر داری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست بی این پی (مینگل)کے امیدوار بابو رحیم مینگل نے دائر کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پچیس اپریل کو کامیاب امیدوار سمیت تمام امیدواروں کو طلب کرلیا ،پی بی 34نوشکی پر جے یو آئی کے حاجی غلام دستگیر بادینی کامیاب قرار پائے تھے۔