مزید خبریں

ڈسٹرکٹ بار حیدرآباد کے انتخابات، گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن حیدرآباد کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024کے سلسلے میں حیدرآباد میں وکلا برادری میں انتخابی مہم کی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے اس سلسلے میں امیدواران کی جانب سے وکلا کی حمایت حاصل کرنے کےلےے مختلف نوعیت کی پر تکلف دعوتوں کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ 20 اپریل کو ہونیوالے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں امیدواران کی جانب سے وکلا کی حمایت اور توجہ حاصل کرنے کےلےے ڈسٹرکٹ بار حیدرآباد کے آخوند ہال اور سول بار روم میں وکلا کے اعزاز میں کہیں بریانی تو کہیں کیکس کہیں ہای ٹی اور کہیں حلوہ پوری کے ناشتوں سے وکلا ووٹرز کی تواضع کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف خواتین وکلا کے اعزاز میں مختلف ریسٹورنٹس میں لنج و ڈنرز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ وکلا امیدواران کی تواضع سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں ۔ دوسری طرف امیدواران کی جانب سے وکلا کے دفاتر میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم اور مختلف سیاسی جماعتوں کے حمایت حاصل کرنے کے لیے ان کے دفاتر کے دوروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔