مزید خبریں

یوٹیلیٹی اسٹورزپر گھی فی کلو58 روپے مہنگا

اسلام آباد (آن لائن)یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی کی قیمت میں بڑااضافہ کر دیا گیا، رمضان پیکیج کی قیمت کے مقابلے میں سبسڈی والاگھی فی کلو58 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپربی آئی ایس پی صارفین کےلیے گھی کی نئی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر کردی گئی ہے،گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا، رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی کی فی کلو قیمت 335 روپے تھی،قیمت میں اضافے کے بعد بھی گھی کےفی کلو پر70روپے کی سبسڈی ہے،نئی خریداری مہنگی قیمت پرکرنے کے باعث قیمت پرنظرثانی کرنا پڑی۔