مزید خبریں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی):پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی ٹیم مایہ ناز بلے بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد ، اعظم خان ، فخر زمان ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، محمد عباس آفریدی ، محمد رضوان ، محمد عامر ، محمد عرفان خان ، نسیم شاہ ، صائم ایوب ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، اسامہ میر ، عثمان خان اور زمان خان شامل ہیں ۔ نیوزی لینڈ ٹیم مائیکل بریسویل کی کپتانی میں کھیلے گی جبکے دیگر کھلاڑیوں میں ٹام بلنڈل ، ٹم سیفرٹ ، فن ایلن ، مارک چیپمین ، جوش کلارکسن ، ڈین فوکس کرافٹ ، کول میک کونچی ، جیمز نیشم ، جیکب ڈفی ، بین لسٹر ، ولیم او روک ، بین سیئرز ، ایش سودھی ، ایڈم ملن ، زیکری فوکس اور ٹم روبنسن شامل ہیں ۔ غیر سفری ذخائر: حسیب اللہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، اور سلمان علی آغا پر مشتمل ہے ۔ پہلے میچ کے لیے امپائر اور میچ ریفری احسن رضا اور علیم ڈار (آن فیلڈ امپائرز)، فیصل آفریدی (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)؛ اینڈی پائکرافٹ (میچ ریفری) ہونگے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 20 اپریل ، تیسرا میچ 21 ، اپریل ، چوتھا میچ 25 اپریل جبکہ 5واں اور آخری میچ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا ، سیریز کے پہلے3 میچ راولپنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم جبکے آخری 2 میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔