مزید خبریں

دبئی اسلامی بینک، اے آر وائی سروسز اور MAK گلوبل کا معاہدہ

کراچی(کامرس رپورٹر) دبئی اسلامی بینک، اے آر وائی سروسز اور MAK گلوبل نے پاکستان میں راست پیمنٹ ٹو مرچنٹس سروسز شروع کرنے کے لیے سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ دستخطوں کی تقریب کراچی میں دبئی اسلامک بینک کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔ معاہدے پر دبئی اسلامک بینک کے چیف آپریٹنگ آفیسر وامق رضوی، اے آر وائی گروپ کے چیئرمین حاجی محمد اقبال اور MAK گلوبل کے سی ای او حیدر رضوی نے متعلقہ اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز کی موجودگی میں دستخط کیے۔یہ تعاون پاکستان میں تمام قسم کے تاجروں اور کاروباری اداروں کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کی منظوری میں انقلاب برپا کرے گا۔ یہ جدید ترین اقدام اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے ملک میں مالی شمولیت کو فروغ دینے اور تاجروں کونہایت کم قیمت پر فوری ادائیگی کے نظام کی پیشکش کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔