مزید خبریں

پاکستان اسپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کے وفد کی شعیب کھوسو سے ملاقات

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک) آل پاکستان اسپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے وفد نے ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی اور عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈشعیب کھوسوسے باضابطہ طور پر آج مورخہ16 اپریل2024ء ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ وفد میںانجم گجر سیکرٹری جنرل، راجہ اعجاز احمد صدر، محمد ناصر عباسی سینئر نائب صدر سمیت ادارے کے دیگر ملازمین شامل تھے۔اس موقع پر یونین کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے عید کی مبارکباد پیش کی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ نے آل پاکستان اسپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کے ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی پر یونین کے وفد کو مبارکباد پیش کی، تاریخی کامیابی کی خوشی کے پْرمسرت موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستاناسپورٹس بورڈ نے ایمپلائزیونین(سی بی اے) کے سیکرٹری جنرل اور صدر کو مٹھائی کھلائی مزید براں اس عزم کا اعادہ کیا کہ سی بی اے یونین کے ساتھ ملکر ادارے کی ترقی اور کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اور ملازمین کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جبکے ایمپلائز یونین کے وفد نے ادارہ کی ترقی اور ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھائے گئے ہر اقدامات کیلئے ڈائریکٹر جنرل کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کروائی۔