مزید خبریں

قتل کے مقدمے میں ملزمان جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے اورنگی ٹائون میں غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا ملزمان میں حسین شاہ ، نعیم شاہ اور سید زمان شامل ہیں۔عدالت نے ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت بھی طلب کر لی۔