مزید خبریں

سیاسی‘ معاشی استحکام اسلامی نظام کے نفاذسے ممکن ہے‘مولاناعبدالغفار

کراچی( اسٹاف ر پورٹر) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا عبدالغفار روپڑی کی گذشتہ روز ممتازعالم دین علامہ ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر کراچی کے امیر قاری حسنین۔ انیس الرحمن۔ عبدالحسیب چوہان ودیگر بھی موجود تھے مولانا عبدالغفار روپڑی نے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے مشترکہ جدوجہد اہلحدیث اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا ملک میں سیاسی معاشی دفاعی استحکام دین کے نفاذ میں ممکن ہے تمام نظام اور تجربات کرلیے ملک مسائل ومشکلات عدم استحکام سے دوچار ہی ہواہے اس وقت بہت زیادہ اتحاد امت اور واحدت کی ضرورت ہے حکمرانوں کو اپنے عیش کے سواکچھ نظر نہیں آتا ابھی حکومت میں آتے ہی انہوں نے جس طرح قوم کے پیسوں سے ظہرانے عشائیے کھائیں وہ دیکھنے کے قابل ہیں قوم مہنگائی کی وجہ سے جس تکلیف سے گزر رہی ہے ان کو احساس تک نہیں ہے ۔