مزید خبریں

عسکری پارک سے تجاوزات ختم نہ کرنے کا کیس‘رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میںسپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود عسکری پارک سے تجاوزات ختم نہ کرنے کا کیس,عدالت نے کے ایم سی سے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ۔ڈی جی پارکس و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے کے ایم سی سے عملدرآمد رپورٹ طلب کی کے ایم سی کے وکیل کاکہناتھا کہ 88 دکانیں بنی ہوئی ہیں، جس میں سے کچھ خالی ہیں، عدالت نے استفسار کیاکہ کس کے حکم پر یہ دکانیں بنی ہیں، کے ایم سی کاکہناتھا کہ ہمیں سپریم کورٹ کے بعد پارک ملا ہے، جب پارک کے ایم سی کے حوالے ہوا تو دکانیں بنی ہوئی تھیں، عدالت کاکہناتھا کہ اینٹی انکروچمنٹ کا محکمہ کس کام کا ہے جب تجاوزات ہی واگزار نہیں کرسکتے، کم از کم جو دکانیں بند ہیں ان کو تو مسمار کریں پہلے درخواست گزار کا کہناہے کہ 2021 ء میں سپریم کورٹ نے عسکری پارک کی زمین سے تجاوزات کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود عسکری پارک میں غیر قانونی دکانوں سمیت تجاوزات مسمار نہیں کیے گئے، عدالتی حکم پر عملدرآمد کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ عسکری پارک کی زمین سے تجاوزات ختم کرانے کا حکم دے ،سندھ ہائیکورٹ نے بھی عدالتی حکم پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا، لیکن عدالتی حکم کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔