مزید خبریں

ٹریفک اہلکاروں نے ماسک اور ناکے لگا کر لوٹ مار شروع کر دی

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر)پریڈی تھانے کی حدود میں ٹریفک اہلکاروں نے ماسک اور ناکے لگا کر لوٹ مار شروع کر دی روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے بٹورا جانے لگا۔ پریڈی تھانے کی حدود میں رشوت وصولی کی وڈیو سامنے آگئی۔ٹریفک اہلکاروں نے ٹریفک کا قوانین پر عمل درآمد کروانے کے بجائے ناکے لگا کر شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیافوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار کو بھاری جرمانے کے نام پر 1000 روپے رشوت کا تقاضہ کیا جا رہا ہے۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے ٹریفک سارجنٹ تین سو روپے میں راضی نہیں ہوا زبردستی شہری کے پرس کے چار سو روپے نکال کر جلدی بھاگ جانے کو کہافوٹیج میں مذکورہ ٹریفک اہلکاروں کے گینگ کی پوری تصاویر واضع طور پر دیکھی اور پہچانی جا سکتی ہے۔