مزید خبریں

جو بائیڈن کا چینی اسٹیل اور المونیم پر 3گنا ٹیکس عائد کرنے پر زور

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے غیرمتوازن مسابقت کا حوالہ دیتے ہوئے چینی اسٹیل اور المونیم پر 3گنا ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق وہ نومبر میں ہونے والے الیکشن میں مزدور ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے کوشاں ہیںاور چین دشمنی کا کارڈ کھیل رہے ہیں۔ جو بائیڈن کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب یو ایس ٹریڈ ریپریزنٹیٹو نے حال ہی میں 5 امریکی یونینوں کی جانب سے دائر پٹیشن کے جواب میں جہاز سازی، میری ٹائم اور لاجسٹک سیکٹر میں چین کے طریقہ کار کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ امریکی صدر ریاست پنسلوینیا کے 3روزہ دورے کے دوران ملازمین سے خطاب کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔جو بائیڈن اور ٹرمپ دونوں ہی مزدوروں کو متوجہ کرنے کے لیے میدان میں ہیں ۔