مزید خبریں

بلجیم: قدیم قلعے سے 100برس پرانی برطانوی ٹرین کار دریافت

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) بلجیم میں انیسویں صدی کے قلع کی کھدائی کے دوران ماہرین آثارِ قدیمہ نے 100 برس پرانی برطانوی ٹرین کار دریافت کرلی۔ اینٹورپ شہر میں قائم ناردرن سائٹیڈل کی کھدائی کے لیے کام کرنے والے محققین کو گہرے سرخ رنگ کی ٹرین کار ملی ،جس پر ایل این ای آر کا لوگو تھا۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ ان ٹرین کاروں کا سب سے پہلا ماڈل لگتا ہے،جن کو 1930 سے قبل استعمال کیا گیا تھا۔